اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 910 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک بھرمیں 82 جوان شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک میران شاہ، میر علی، دتہ خیل، بویا اور دیگان کے علاقے خالی کرائے جا چکے ہیںجبکہ شمالی وزیرستان میں 88 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کلیئر کرالی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈیز بنانے کی 27 جبکہ راکٹ بنانے اور اسلحہ سازی کی ایک، ایک فیکٹری تباہ کر دی گئی ہے۔
.......
/169